بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس؛بگ باس سب سن رہا ہوتا ہے آپ کو تو پتہ ہونا چاہیے،جسٹس بابرستار کی بات پر عدالت میں قہقہے

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس؛بگ باس سب سن رہا ہوتا ہے آپ کو تو پتہ ہونا ...
بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس؛بگ باس سب سن رہا ہوتا ہے آپ کو تو پتہ ہونا چاہیے،جسٹس بابرستار کی بات پر عدالت میں قہقہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کیخلاف درخواست پر جسٹس بابر ستار نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ بگ باس سب سن رہا ہوتا ہے آپ کو تو پتہ ہونا چاہیے،جسٹس بابرستار کی بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز" کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابرستار نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست پر رجسٹرارآفس کا کیا اعتراض ہے؟

لطیف کھوسہ نے کہاکہ اعتراض ہے کہ الگ درخواست دائر کریں، متفرق درخواست کیسے کر سکتے ہیں۔ہ وکیل اور موکل کے درمیان گفتگو پر استحقاق ہوتا ہے۔

جسٹس بابرستار نے کہاکہ آڈیو کون ریکارڈ کر رہا ہے؟

لطیف کھوسہ نے کہاکہ سب کو پتہ ہے کون ریکارڈ کرتا ہے۔

جسٹس بابرستار نے کہاکہ مفروضے پر تو نہیں چل سکتے۔

لطیف کھوسہ نے کہاکہ یہ میرانہیں پورے ملک کے وکلاء کا مسئلہ ہے۔

جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کیاکہ آڈیو سوشل میڈیا پر آئی ہے؟

وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ آڈیو تمام ٹی وی چینلز نے نشر کی۔

عدالت نے کہاکہ یہ معلوم ہو جائے کہ ریلیز کہاں  سےہوئیں تو پتہ چل سکتا ہے ریکارڈ کس نے کی؟

 عدالت نے درخواست پر عائد اعتراضات ختم کردیئے،عدالت نے کہاکہ پیمرا بتائے لوگوں کی نجی گفتگو کیسے چینلز پر نشرہورہی ہیں،عدالت نے مزید سماعت 11دسمبر تک ملتوی کردی۔