(ن) لیگ کے ساتھ قومی اسمبلی کی 4 ، صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر معاملات پہلے سے ہی طے ہیں، چودھری سالک حسین

(ن) لیگ کے ساتھ قومی اسمبلی کی 4 ، صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر معاملات پہلے سے ...
(ن) لیگ کے ساتھ قومی اسمبلی کی 4 ، صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر معاملات پہلے سے ہی طے ہیں، چودھری سالک حسین
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری سالک حسین نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پاکستان مسلم لیگ کے درمیان قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر معاملات پہلے سے طے شدہ ہیں،اس سے زیادہ نشستوں پر بات الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد طے پائے گی۔
مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی ملاقات کی تفصیلات سے صحافیوں سے کوآگاہ کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف ، شہباز شریف ،سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف اور ان کے وفد کی چوہدری شجاعت حسین کے گھر آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
صحافیوں کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سوالات پر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا  مسلم لیگ (ن) اور پاکستان مسلم لیگ کے معاملات پہلے سے ہی طے شدہ ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ( ق) کی 4 قومی اسمبلی اور 8 صوبائی اسمبلی کی نشستیں پہلے سے طے شدہ معاملات میں موجود ہیں ۔اس سے زیادہ نشستوں پر بات چیت الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد طے پائے گا۔