پرابھاس نے  اپنے استادکوقیمتی تحفہ دیدیا

پرابھاس نے  اپنے استادکوقیمتی تحفہ دیدیا
پرابھاس نے  اپنے استادکوقیمتی تحفہ دیدیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی ا ین پی) بھارتی تیلگو فلموں کے سپر سٹارپرابھاس نے اپنے استاد کو سونے کی گھڑی کا تحفہ دیا ہے۔

تیلگو فلموں کے  اداکار پرابھاس  نے حال ہی میں اپنے اداکاری کے استاد ستیانند کو ان کی سالگرہ پر ایک خوبصورت اور قیمتی سونے کی گھڑی  کا تحفہ دیا اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس  میں پرابھاس نے ستیانند کو گھڑی پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر بھی کیا۔  

انہوں نے اس موقع پر اپنے استاد سے مذاق کرتے ہوئے کہا ان کی کلائی کے سائز کی چھوٹے ڈائل کی گھڑی تلاش کرنے میں کافی دقت ہوئی۔ اداکار نے مزاحا کہا اس قیمتی تحفے کو احتیاط سے رکھیے گا اور دکاندار اس کی چین بہت ٹائٹ ہونے پر بخوشی تبدیل کردے گا۔

مزید :

تفریح -