بالی ووڈ فلم" اینیمل" کی شوٹنگ دراصل کس اہم شخصیت کی  حویلی میں ہوئی؟ پتہ چل گیا

 بالی ووڈ فلم" اینیمل" کی شوٹنگ دراصل کس اہم شخصیت کی  حویلی میں ہوئی؟ پتہ چل ...
 بالی ووڈ فلم
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی)  بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم اینیمل کی شوٹنگ اداکار  سیف علی خان کی  حویلی میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  رنبیر کپور کی فلم" اینیمل" کے کچھ مناظر کی شوٹنگ اداکار سیف علی خان کی حویلی میں ہوئی۔  

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم "اینیمل" میں وجے سنگھ(رنبیر کپور)کے اہلِ خانہ جس گھر میں رہائش پذیر ہیں وہ پٹودی پیلس ہے۔ پٹودی پیلس کو سیف علی خان کے دادا نواب افتخار علی خان پٹودی نے بنوایا تھا جن کے بعد یہ پیلس سیف علی خان کے والد منصور علی خان کی ملکیت میں چلا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران فلم کریو کی جانب سے ایک مرتبہ انسٹاگرام سٹوری پر پٹودی پیلس کی بھی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹیگ کیا گیا تھا۔ اس پیلس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن کا فلم" اینیملؔ کے کچھ شوٹ سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔ 

مزید :

تفریح -