بی بی سی کی خاتون میزبان کا فحش اشارہ براہ راست نشر ہوگیا

بی بی سی کی خاتون میزبان کا فحش اشارہ براہ راست نشر ہوگیا
بی بی سی کی خاتون میزبان کا فحش اشارہ براہ راست نشر ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) ٹامازشیفرنکرکے بعد بی بی سی کی ایک خاتون پریزینٹر نے بھی لائیو سکرین پر فحش اشارہ کرڈالا۔

وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی بی سی نیوز کی اینکر بلیٹن کے آغاز سے قبل اپنی درمیانی انگلی سے نامناسب اشارہ کررہی ہیں۔پروگرام کی میوزیکل الٹی گنتی ختم ہونے کے بعد مریم مشیری اسکرین پر آئیں تو انہیں اپنی بھنویں اٹھاتے ہوئے بلند کرتےدیکھا جاسکتا ہے۔ بی بی سی نیٹ ورک کے چیف پریزینٹرز میں سے ایک مریم کو جلد ہی احساس ہو گیا کہ وہ لائیو ہیں، وہ فوراً ہی اپنا ہاتھ کھینچتے ہوئے ورس جانسن کے بارے میں شہ سرخیاں پڑھنا شروع کردیتی ہیں۔

5a891f5b30807a634faf8c638dc0cb27

انتہائی تیزی سے سنجیدہ رویہ اپنانے والی خاتون پریزینٹر کہتی ہیں، ’لندن سے براہ راست، یہ بی بی سی نیوز ہے‘ تاہم ایک علامت کے طور پر جس پر انہیں احساس ہوا ہوگا کہ ان کے ہاتھ کا اشارہ نشر کیا گیا ہے۔یہ غلطی بدھ کے روز برطانوی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے بی بی سی نیوز کے ورلڈ فیڈ پر ہوئی۔ برطانیہ میں چینل وزیر اعظم کے سوالات دکھا رہا تھا، اس لیے عالمی سامعین نے لندن سے شہ سرخیاں دیکھیں۔

دیکھنے والوں نے اس واقعے آن لائن ردعمل کا اظہار کیا ہے ، کچھ نے تبصرہ کیا کہ اس سے پیشہ ورانہ مہارت کی کمی ظاہر ہوتی ہے جبکہ دوسروں نے مذاقاً کہا کہ وہ اپنے کام کے بارے میں بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -