پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ،ٹیوٹا  نے اپنی نئی گاڑی متعارف کروا دی

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ،ٹیوٹا  نے اپنی نئی گاڑی متعارف کروا دی
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ،ٹیوٹا  نے اپنی نئی گاڑی متعارف کروا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کئی ماہ سے جاری افواہوں اور لیکس کے بعد آخر کار پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی ’ انڈس موٹر کمپنی ‘مقامی سطح پر تیار کی گئی پہلی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی منظر عام پر لے آئی ہے جس کا نام ’’ کرولا کراس‘‘ رکھا گیاہے ۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا نے اپنی پہلی مقامی سطح پر اسمبل کی گئی گاڑی ’’ کرولا کراس‘‘ کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کروائی  ، تقریب میں حکومتی ، کاروباری اور ٹیوٹا کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈس موٹر کمپنی کے چیئرمین محمد علی نے اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ جاپان کی گہری دوستی پر بھی روشنی ڈالی ، اس کامیابی کو سنگ میل قرار دیا ۔

2d1f9175463ef4c8c2b3167acd03bfc6

ٹویوٹا کی ایمرجنگ مارکیٹ کمپیکٹ کار کمپنی کے صدر اور ٹویوٹا ڈائی ہاٹسو انجینئرنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کے ایگزیکٹو نائب صدر یوشیوکی تاکائی نے ایشیائی ممالک میں صارفین کے HEV کا انتخاب کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کو امید ہے کہ پاکستانی صارفین دیگر مارکیٹوں کی طرح ’کرولا کراس ایچ ای وی کو ایک پرکشش، موثر اور پرجوش گاڑی کے طور پر پسند کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -