موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد

موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد
موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق  سی ای او ایجوکیشن لاہور کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے دوران سکول میں پیپرز لینے کی اجازت نہیں ہوگی،دوران تعطیلات اساتذہ کو بھی سکول آنے کا پابند نہیں کیا جاسکے گا،تعلیمی ادارے کھولنے پر بھاری جرمانہ یا سکول رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انسپکشن کیلئے ابھی سے ٹیمیں تشکیل دے دیں،پانچ تحصیلوں کی مانیٹرنگ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے ذریعے کی جائے گی۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور کا کہنا ہے کہ سکول کھولنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ یا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا،ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے سکولوں کو احکامات جاری کردیئے، ان کاکہناتھا کہ احکامات پر100 فیصد عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا۔