گیس کے ستائے شہریوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر، لکڑی کی فی من قیمت میں حیران کن اضافہ 

گیس کے ستائے شہریوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر، لکڑی کی فی من قیمت میں حیران ...
گیس کے ستائے شہریوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر، لکڑی کی فی من قیمت میں حیران کن اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گیس کی لوڈشیڈنگ اور نرخوں میں اضافے  کے ساتھ ساتھ لکڑی کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے ایک ماہ کے دوران لکڑی کی فی من قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں گیس کا بحران کے بعد لکڑی بھی نایاب ہوگئی، 400روپے اضافے کے ساتھ فی من لکڑی 1400روپے تک پہنچ گئی۔شہریوں کا کہنا کہ شدید سردی میں ایندھن کا حصول مشکل ہو گیا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کا پریشر بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرے تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں۔ 

دوسری جانب لکڑی فروش کہتے ہیں کہ لکڑی دیگر صوبوں سے لا کر فروخت کرتے ہیں مہنگی ٹرانسپورٹ پٹرول کی وجہ سے لکڑی کی فی من قیمت میں اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ  گیس کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے چولہا جلانے کے لیے متعدد صورتوں میں لکڑی ہی جلانا پڑتی ہے جس کے اضافی نرخوں کا بوجھ صارفین کو نڈھال کررہا ہے۔

مزید :

قومی -بزنس -