نئے انداز کے سکور بورڈ اور میچ ری پلے کی سہولت، قذافی اور نیشنل سٹیڈیم میں سکرینیں لگانے کا فیصلہ ، کتنے اخراجات آئیں گے ؟ جانیے

نئے انداز کے سکور بورڈ اور میچ ری پلے کی سہولت، قذافی اور نیشنل سٹیڈیم میں ...
نئے انداز کے سکور بورڈ اور میچ ری پلے کی سہولت، قذافی اور نیشنل سٹیڈیم میں سکرینیں لگانے کا فیصلہ ، کتنے اخراجات آئیں گے ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نئے انداز کے سکور بورڈ اور میچ ری پلے کی سہولت کیلیےلاہور کے  قذافی سٹیڈیم کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں سکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا گیا  ہے،دونوں سٹیڈیمز میں سکرینیں  لگانے پر  ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہونگے۔  پی سی بی نے بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کو عملی شکل دینے کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں جدید سکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ سے قبل سکرینوں کی تنصیب کا کام مکمل کرنے کا پلان ہے۔

"جنگ " کے مطابق  ذرائع نے بتایا ہے کہ  بیرونِ ملک سے سکرینیں ہنگامی بنیادوں پر منگوانے سے اخراجات میں اضافہ ہو گا اور ان کی تنصیب پر ڈیڑھ سے 2 ارب روپے کے اخراجات آ سکتے ہیں۔ سٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے جدید سکرین پر نئے انداز کے سکور بورڈ اور میچ ری پلے کی سہولت موجود ہوگی۔

مزید :

کھیل -