مسلسل 2 روز کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

مسلسل 2 روز کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
مسلسل 2 روز کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جہاں سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران کئی ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں وہیں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن 2 روز مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت بھاری اضافہ ہواہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 روز کمی کے بعد آج 800 روپے کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد  24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہوگئے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 685 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 86 ہزار 671 روپے ہو گیا۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 2 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 30 ڈالرز فی اونس ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

مزید :

بزنس -