غزہ میں بمباری،بیماری اور شہداء کی تعداد بڑھ رہی ہے:غیر ملکی میڈیا بھی بول پڑا

غزہ میں بمباری،بیماری اور شہداء کی تعداد بڑھ رہی ہے:غیر ملکی میڈیا بھی بول ...
غزہ میں بمباری،بیماری اور شہداء کی تعداد بڑھ رہی ہے:غیر ملکی میڈیا بھی بول پڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 غزہ( نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی جارحیت  پر غیر ملکی میڈیا بھی بول اٹھا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق  اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں شہداء کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور کئی علاقوں میں امداد نہ پہنچنے کے باعث بیماریوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں کو گھیر لیا ہے۔یکم دسمبر کو جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک 1240فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 16ہزار250تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق تازہ حملوں میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی بمباری سے 40جبکہ نصائرت کیمپ پر بمباری سے 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے کمال ہسپتال میں 108اور الاقصیٰ ہسپتال میں 45 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئی ہیں۔دوسری جانب ایک امریکی نیوز چینل نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے جنوری تک جاری رہنے کے امکان ہے جبکہ جنوری کے بعد غزہ میں اسرائیل کے ٹارگٹڈ حملے جاری رہیں گے۔علاوہ ازیں اقوامِ متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانیت تاریک ترین لمحے سے دو چار ہے، اسرائیل غزہ کے ہر حصے کو بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق سوا لاکھ فلسطینی سانس کی بیماری، 86 ہزار ہیضہ اور 1200 یرقان میں مبتلا ہو چکے ہیں۔