سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری سمیت متعدد سیاسی شخصیات  (ن) لیگ میں شامل

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری سمیت متعدد سیاسی شخصیات  (ن) ...
سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری سمیت متعدد سیاسی شخصیات  (ن) لیگ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری سمیت متعدد سیاسی شخصیات (ن )لیگ میں شامل ہو گئیں۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم نے ضلع جھنگ کو مکمل کیا ہے،بعض افراد کا باضابطہ طور پر( ن )لیگ میں شمولیت کااعلان کیا جارہا ہے،(ن )لیگ کے نقطہ نظر سے جھنگ کا ضلع 2018کے الیکشن میں خالی تھا۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ این اے 100سے مولانا آصف معاویہ، بابرسیال ،پی پی 125سے نیلم سیال مسلم لیگ( ن) میں شامل ہو گئیں،پی پی 129سے خالد غنی ،پی پی 131سے فیصل حیات جبوانہ  بھی مسلم لیگ (ن )میں شامل  ہو گئے۔

رانا ثنا اللہ کامزید کہناتھا کہ  این اے 189سردار ریاض خان مزاری ،پی پی 297سے دوست محمد خان مزاری  مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔