ثناءجاوید سے علیٰحدگی کی خبروں پر عمیر جسوال نے معنی خیز پیغام جاری کردیا

ثناءجاوید سے علیٰحدگی کی خبروں پر عمیر جسوال نے معنی خیز پیغام جاری کردیا
ثناءجاوید سے علیٰحدگی کی خبروں پر عمیر جسوال نے معنی خیز پیغام جاری کردیا
سورس: Instagram/umairjaswalofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) معروف گلوکار عمیر جسوال نے اداکارہ ثناءجاویدسے علیٰحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔ عمیر جسوال نے علیٰحدگی کی گردشی خبروں پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم اب گلوکار نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کرنے والو ں کو مختصر مشورہ دے کر خاموش کروا دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم "انسٹا گرام" پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے عمیر جسوال نے کہا کہ اپنی زندگی میں ان چار پیز(فور پیز)پر قائم رہیے، پرائیورٹیزیعنی ترجیحات ، پیس یعنی امن، پازیٹیوٹی یعنی مثبت پن اور پیشنس یعنی صبر۔

 انہوں نے ایک اور پوسٹ انسٹا سٹوی میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ" وہ غم جو آپ کو خدا کے قریب کر دیتا ہے وہ اس خوشی سے بہتر ہے جو آپ کو اس سے دور کر دیتی ہے"۔

مزید :

تفریح -