پرچی سسٹم ختم، اسلام آباد کی تمام مارکیٹس اور پارکس میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

پرچی سسٹم ختم، اسلام آباد کی تمام مارکیٹس اور پارکس میں ڈیجیٹل پارکنگ ...
پرچی سسٹم ختم، اسلام آباد کی تمام مارکیٹس اور پارکس میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک) پرچی سسٹم ختم،وفاقی دارالحکومت  میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کار پوریشن اسلام آ باد نے اسلام آ باد کی پارکنگ فیس کی وصولی کے نظام کو نجی شعبہ کے اشتراک سے جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سمارٹ پارکنگ پراجیکٹ کے تحت تمام مارکیٹس ‘ مراکز اور بلیو ایریا اور تفر یحی پارکس میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم نصب کیا جا ئے گا اور پرچی سسٹم کو ختم کردیا جا ئے گا۔

"جنگ " کے مطابق ہر پارکنگ کے داخلی راستے پرالیکٹرانک بیر یئر نصب ہوگا۔پری پیڈ کارڈ کے ذ ریعے داخلہ ہوگا۔ اس سے یہ ڈیٹا بھی جمع ہوگا کہ کس پارکنگ میں روزانہ کتنی گاڑیاں آتی ہیں۔میو نسپل ایڈ منسٹریشن ڈ ائریکٹو ریٹ نے آٹو میٹنک پارکنگ سسٹم کیلئے نجی شعبہ کی فر موں سے آفرز طلب کی تھیں۔ 8 فر موں نے اپنی تکنیکی اور ما لیاتی بڈز جمع کرائی ہیں