اسلام آباد ہائیکورٹ کا العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ  

اسلام آباد ہائیکورٹ کا العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر سماعت جاری ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کا العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ  کیا  اور احتساب عدالت کو معاملہ واپس بھجوانے کی استدعا مسترد کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں  اپیل  پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہماری استدعا ہو گی فیصلے کو کالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کردیا جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اضافی شواہد کا جائزہ لیکر اپیل پر فیصلہ کریں گے،سزا بڑھانے کی اپیل کا معاملہ تو تب آئے گا کہ سزا بنتی ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں اپیل پر سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ  کیا اور احتساب عدالت کو معاملہ واپس بھجوانے کی استدعا مسترد کردی۔