اب تک کتنے غیر قانونی افغان مہاجر واپس جاچکے؟ تفصیلات جانیے

اب تک کتنے غیر قانونی افغان مہاجر واپس جاچکے؟ تفصیلات جانیے
اب تک کتنے غیر قانونی افغان مہاجر واپس جاچکے؟ تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری  ہے، گزشتہ روز 2ہزار 268 افغان شہری واپسی چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق واپس جانے والوں میں 632 مرد، 578 خواتین اور 1058 بچے شامل  تھے، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد4لاکھ 14ہزار 452 تک پہنچ  چکی ہے۔ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ۔

حکومتی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز 2ہزار 268 افغان شہریوں کی واپسی ہوئی ، جن میں 632 مرد، 578 خواتین اور 1058 بچے شامل ہیں ، افغانستان روانگی کے لیے 93 گاڑیوں میں 232 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ۔

6 دسمبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد4 لاکھ 14 ہزار 452 تک پہنچ چکی ہے ۔

مزید :

قومی -