اسرائیل کے 2ماہ میں غزہ پر10ہزار فضائی حملے

اسرائیل کے 2ماہ میں غزہ پر10ہزار فضائی حملے
اسرائیل کے 2ماہ میں غزہ پر10ہزار فضائی حملے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج نے غزہ پر دو ماہ میں 10ہزار فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسرائیلی زمینی فوج خان یونس کے وسط تک پہنچ چکی ہے،جبالیا کیمپ پر بمباری سے عرب صحافی کے خاندان کے 21افراد اور رفح میں ایک گھر پر بمباری کرکے 9 فلسطینی شہید کردئیے گئے۔صرف پانچ روز میں ایک ہزار 200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید جھڑپیں  بھی جاری ہیں۔ القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ کے اہم علاقے شجاعیہ محلے میں داخل ہونے والے اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو راکٹوں کا نشانہ بنایا ہے، راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔