گوجرانوالہ  کے علاقے شالیمار ٹاؤن میں 3کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی

 گوجرانوالہ  کے علاقے شالیمار ٹاؤن میں 3کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی
 گوجرانوالہ  کے علاقے شالیمار ٹاؤن میں 3کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی
کیپشن: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پہلوانوں کے شہر میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اروپ کے علاقہ شالیمار ٹاؤن میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے گھر ڈاکہ پڑا ،6ڈاکو اشفاق ربانی نامی شخص کے گھر سے2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے قریب نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار  ہوگئے۔

ڈکیتی کی واردات گزشتہ روز ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج  بھی سامنےآچکی ہے,متاثرین   کا کہناہے کہ 6ڈاکو سفید رنگ کی کار میں واردات کے لیے آئے تھےڈاکوؤں نے ہمیں اسلحہ کی نوک پر اہلخانہ کو یرغمال بنائے رکھا ،خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے جبکہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔