بلاول بھٹو اٹھارہویں ترمیم کو الیکشن سلوگن بناناچاہتے ہیں،رانا ثنا اللہ

بلاول بھٹو اٹھارہویں ترمیم کو الیکشن سلوگن بناناچاہتے ہیں،رانا ثنا اللہ
بلاول بھٹو اٹھارہویں ترمیم کو الیکشن سلوگن بناناچاہتے ہیں،رانا ثنا اللہ
کیپشن: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ  کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول  بھٹو اٹھارہویں ترمیم  کو الیکشن سلوگن بنانا چاہتے ہیں،سیاست ہو،کاروبار  ہو یا زندگی نہ بزرگ چلاسکتے ہیں نہ نوجوان،یہ مکس  اینڈ میچ ہوتا ہے۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بھی نہ بھولے، کہا سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے خود بھی بڑوں کی عزت نہیں کی،بد بخت نے توں تڑاں کا کلچر متعارف کرایا۔ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ ہم الیکشن کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں، 21 اکتوبر کو نوازشریف نےیہ عہد کیا ہے کہ ملک کو بحران سےنکالیں گے ۔

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ملک کو ایسے بحرانوں سے نکالا ہے، نوازشریف ملک کے 3بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، نوازشریف واحد شخصیت ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، یہ ملک قائم رہنے کیلئے بناہے،قیامت تک قائم رہے گا اور بحران سے نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو بالکل 8فروری کے الیکشن کیلئے تیار ہیں، گوہر خان کو چاہیے اپنی پارٹی کو الیکشن میں لے کر جائیں، 9مئی کے مجرمان کو قانون کا سامنا کرنے دیں، پی ٹی آئی 9مئی کے کرداروں کا تحفظ نہ کرے۔