جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر
جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس امین الدین،جسٹس عرفان سعادت خان ،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل 5 رکنی بینچ  14 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کو 11 اکتوبر 2018 کو خفیہ اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔شوکت عزیز صدیقی نے عہدے سے ہٹانے کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کر رکھی تھی۔

مزید :

قومی -