خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایس پی پشاور پولیس پر مقدمہ درج

خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایس پی پشاور پولیس پر مقدمہ درج
خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایس پی پشاور پولیس پر مقدمہ درج
سورس: سوشل میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خاتون کو ہراساں اور تشدد کرنے کے الزام پر خیبرپختونخوا کے سینئر پولیس آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر آفیسر ایس پی عارف خان کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام  میں مقدمہ درج کیا گیا۔زوجہ محمد ارشاد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پولیس آفیسر پر الزام عائد کیا تھا کہ ایس پی عارف خان اس سے زبردستی شادی کرنا چاہتا ہے عارف خان مجھے ، میرے خاوند اور بچوں کو دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ اس نے اپنے گھر میں مجھے مارا پیٹا۔

خاتون کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے سابق ڈی پی او چارسدہ عارف کو آپریشن ونگ سے کلوز کرکے سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ چمکنی میں ایس پی عارف خان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا گیا۔