جنرل (ر) باجوہ عدالت میں آکربتائیں کہ عمران خان کوکس طرح لایا گیا تھا، جاوید لطیف

جنرل (ر) باجوہ عدالت میں آکربتائیں کہ عمران خان کوکس طرح لایا گیا تھا، جاوید ...
جنرل (ر) باجوہ عدالت میں آکربتائیں کہ عمران خان کوکس طرح لایا گیا تھا، جاوید لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہےکہ یہ بڑ ا اچھا موقع ہے جنرل باجوہ عدالت میں جاکربتائیں کہ عمران خان کوکس طرح لایا گیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے سائفرکیس میں جنرل (ر) باجوہ اور امریکی نمائندے کو بلواؤں گا، میں سمجھتا ہوں یہ بڑا اچھاموقع ہےکہ جنرل باجوہ عدالت جائیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل(ر) باجوہ عدالت میں جاکربتائیں بانی پی ٹی آئی کوکس طرح لایا گیا تھا، وہ قوم کوبتائیں کس طرح نوا زشریف کو مانیٹرنگ جج بٹھاکرسزا دلوائی گئی، جنرل(ر) باجوہ عدالت کوسچ بتائیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کی اصلیت قوم کے سامنے لائی جاسکے۔

مزید :

قومی -