سعودی عرب کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

سعودی عرب کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق
سعودی عرب کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کا جنگی طیارہ  تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے، حادثے میں دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان  بریگیڈیئر  جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں طیارہ حادثےکی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ جمعرات 7 دسمبر کی دوپہر مشرقی علاقے کے شاہ عبدالعزیز ظہران ائیربیس سے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ایف 15 ایس ای طیارے کو ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث طیارے میں سوار  دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ  حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔