نواز شریف کی چوہدری شجاعت سےملاقات میں چوہدری سرور کے نہ ہونےکی وجہ سامنے آگئی

نواز شریف کی چوہدری شجاعت سےملاقات میں چوہدری سرور کے نہ ہونےکی وجہ سامنے ...
نواز شریف کی چوہدری شجاعت سےملاقات میں چوہدری سرور کے نہ ہونےکی وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں چوہدری سرور کے شریک نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن مسلم لیگ ق حمزہ کرامت کا کہنا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور ذاتی مصروفیات کے باعث گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔ حمزہ کرامت  نے کہا کہ چوہدری سرور کی ق لیگ چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، چوہدری شجاعت اور چوہدری سرور ایک پیج پر ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف تقریباً 15سال بعد چوہدری شجاعت سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔

مزید :

قومی -