کوئی نہیں بتا رہا کہ ملک کے مسائل کیسے حل ہوں گے؟ مفتاح اسماعیل کا بیان

کوئی نہیں بتا رہا کہ ملک کے مسائل کیسے حل ہوں گے؟ مفتاح اسماعیل کا بیان
کوئی نہیں بتا رہا کہ ملک کے مسائل کیسے حل ہوں گے؟ مفتاح اسماعیل کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہےکہ کوئی نہیں بتا رہا کہ ملک کے مسائل کیسے حل ہوں گے؟ تمام لیڈر قابل ہیں، لیکن پلان تو بتانا چاہیے۔نجی نیوز چینل مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے چکا ہوں، الیکٹورل  پراسس اور سیاست  سے دور  ہوگیا ہوں، آج کل معیشت سے متعلق پڑھتاہوں اور کاروبار کرتا ہوں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری نواز  شریف سے ملاقات ہوئی نہ ارادہ ہے، ابھی فی الحال لکھنے پڑھنے  پر توجہ ہے اور کاروبار کر رہا ہوں، اگلے چند ماہ  تک  سیاست میں انٹری کا کوئی ارادہ  نہیں۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں بتا رہا کہ ملک کے مسائل کیسے حل ہوں گے؟ تمام لیڈر قابل ہیں، لیکن پلان تو  بتانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھی نہیں چاہتی کہ ہم ڈیفالٹ کریں، ملک میں آج گندم سستا ہوگیا، چیزیں بہتر ہو رہی ہیں، دنیا بھر میں گندم  اور  خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، مشکل وقت گزرگیا، امید ہےکہ بہتری آئےگی، اسمگلنگ روکی جائے، ایکسپورٹ پر توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہر جماعت میں ایسے لوگ ہیں جو نجکاری کے خلاف ہیں، اسٹیل مل 8 سال سے بند ہے، تنخواہیں آج بھی جاری ہیں، حکومت کو کچھ مشکل فیصلے لینے پڑیں گے، ہمیں پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -