سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر نے خودکشی کر لی
خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے شہر خیرپور کے رہائشی معروف ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے اپنے کپڑے کی دکان میں خود کو گولی مار لی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق عمیر عباسی نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ کے بارے میں بتایا۔
ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے دوستوں کی جانب سے بلیک میل اور ہراساں کیا گیا، میں انتہائی مجبوری میں یہ قدم اٹھا رہا ہوں۔
پولیس نے ٹک ٹاکر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔
