بھارتی ریاست گجرات میں عام آدمی پارٹی کے رہنما کو شہری نے جوتا دے مارا

بھارتی ریاست گجرات میں عام آدمی پارٹی کے رہنما کو شہری نے جوتا دے مارا
بھارتی ریاست گجرات میں عام آدمی پارٹی کے رہنما کو شہری نے جوتا دے مارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں ایک شہری نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال اٹالیہ کو جوتا دے مارا۔

عام آدمی پارٹی کے ”گجرات جوڑو پروگرام“ کے دوران لیڈر کو جوتا پڑنے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہو گیا اور عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، جسے پولیس نے مداخلت کرکے گرفتار کیا۔

ملزم کی شناخت کانگریس کارکن چھترپال سنگھ جیڈیجا کے طور پر کی گئی، پولیس اسے زخمی حالت میں ہسپتال لے گئی۔

گوپال اٹالیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرانا چاہتے۔ تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اس طرح کے واقعات کے ذریعے عام آدمی پارٹی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، مگر یہ حربے پارٹی کو ڈرا نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا بی جے پی کے پاس پولیس، نظام اور پوری سرکار ہے، اگر اے اے پی کو روکنا ہے تو عوام کی خدمت کریں، چپلیں اور جوتے پھینک کر عوام کا بھلا نہیں ہو گا۔