وفاق نے نئے صوبوں کے کمیشن کا نوٹیفکیشن لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادیا

وفاق نے نئے صوبوں کے کمیشن کا نوٹیفکیشن لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادیا
وفاق نے نئے صوبوں کے کمیشن کا نوٹیفکیشن لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق نے نئے صوبوں کے قیام کے لیے پارلیمانی کمیشن کا نوٹیفکیشن لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادیاہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کے پیغام پر قومی اسمبلی کی سپیکر نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود نے میانوالی کو ممکنہ نئے صوبے بہالپور جنوبی پنجاب میں شامل کرنے کی تجویز کیخلاف دائر کیس میں کمیشن کا نوٹیفکیشن طلب کررکھاہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں