ابھیشک بچن اپنے ہی ”باپ “بن گئے

ابھیشک بچن اپنے ہی ”باپ “بن گئے
ابھیشک بچن اپنے ہی ”باپ “بن گئے

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ابھیشک بچن اپنے ہی باپ بن گئے ہیں لیکن یہ حقیقت میں نہیں بلکہ وہ ایک فلم میں اپنے والد امیتابھ بچن کا کردار اداکررہے ہیں ۔ پروڈیوسر کیونیل کوہلی 80ءکی دہائی کی بہترین فلم ” دو اور دو پانچ “ کا سیکوئل بنانے جا رہے ہیں جس میں انہوں نے ابھیشک بچن کو بڑی مشکل کے بعد ان کے والد بگ بی کا ریمیک کرنے کیلئے آمادہ کیا ہے۔ ابھیشک کا کہنا تھا کہ صرف وہی نہیں بلکہ کوئی بھی ان کے والد جیسا کردار ادا نہیں کر سکتا اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس فلم کے سیکوئل میں کام نہیں کرینگے تاہم پروڈیوسر کیونیل نے بڑی مشکل سے انہیں بالاآخر اس کردار کے لیے منا لیا اور اب ابھیشک ” دو اور دو پانچ “کے سیکوئل میں وہ کردار نبھائیں گے جو ان کے والد نے کیا تھا بوبی دیول اس سیکوئل میں ششی کا کردار ادا کرینگے۔

مزید : تفریح