دوسری شادی کی خبروں پر دکھ ہوا: اداکارہ زینت امان

دوسری شادی کی خبروں پر دکھ ہوا: اداکارہ زینت امان
دوسری شادی کی خبروں پر دکھ ہوا: اداکارہ زینت امان

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی کی نامور اداکارہ زینت امان نے اپنی دوسری شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے افواہوں پر دکھ کا اظہار کیاہے ۔ساٹھ سالہ اداکارہ زینت امان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں اکثر باتیں خود میڈیا کو بتاتی ہیں لیکن ان کی شادی کی من گھڑت خبروں پر انہیں بہت افسوس ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ہرے راما ہرے کرشنا، ستیم شوم سندرم اور یادوں کی بارات جیسی سپر ہٹ فلموں کی ہیروئن زینت امان دو بیٹوں کی ماں ہیںاور میڈیا میں اُن کی دوسری شادی کی خبریں گذشتہ دنوں گرم تھیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس