پشاور پولیس نے منشیات اور اسلحہ پکڑ لیا، خاتون سمیت دو ملزم گرفتار

پشاور پولیس نے منشیات اور اسلحہ پکڑ لیا، خاتون سمیت دو ملزم گرفتار
پشاور پولیس نے منشیات اور اسلحہ پکڑ لیا، خاتون سمیت دو ملزم گرفتار

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ پولیس نے دومختلف کارروائیوں میں منشیات اور اسلحہ سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حیات آباد پولیس نے کارخانو چیک پوسٹ کے مقام ذلیحہ نامی خاتون کے قبضہ سے چار کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ خاتون سمگلر کا تعلق افغانستان سے ہے،جومنشیات کابل سے پشاور لارہی تھی۔ اُدھر خان رزاق پولیس سٹیشن کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے اسلحہ برآمد کرکے نواحی علاقے مریم زئی کے رہائشی ملزم کو حراست میں لے لیاگیا۔ برآمد ہونیوالے اسلحہ میں 17 پستول اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں۔

مزید : پشاور