عدم ثبوت کی وجہ سے اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف دوہری شہریت کا ریفرنس مسترد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لیکشن کمیشن نے 35 ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف دوہری شہریت کے ریفرنس عدم شواہد کی وجہ سے مسترد کردیئے۔سابق سفارتکار آصف ایزدی کی طرف سے دائر ریفرنس پر الیکشن کمیشن میں اراکین پنجاب اسمبلی الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے ارکان پر مشتمل بنچ کے روبرو اپنے وکلاءکے ساتھ پیش ہوئے اور اپنی دوہری شہریت کے حوالے سے جواب داخل کرایا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اراکین کے خلاف دائر ریفرنس خارج کردیا۔دوران سماعت الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر آصف ایزدی کاکہناتھاکہ اُن کے پاس ثبوت نہیں ، میڈیا پر خبر آئی کہ اراکین صوبائی اسمبلی کے پاس دوہری شہریت ہے جس پر الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر روشن عیسانی کاکہناتھاکہ آپ نے الزام لگایاہے تو ثبوت بھی دیناہوں گے ، ممبر پنجاب ریاض کیانی کا کہناتھاکہ صرف میڈیا رپورٹ کوئی ثبوت نہیں ، کارروائی نہیں ہوسکتی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ آصف ایزدی کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ریفرنس داخل کرانا چاہیے تھا،کمیشن کا وقت ضائع کیا گیا۔