آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ: روایت برقراررکھتے ہوئے قومی ٹیم بھارت سے بھی ہار گئی

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ: روایت برقراررکھتے ہوئے قومی ٹیم بھارت سے بھی ہار ...
آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ: روایت برقراررکھتے ہوئے قومی ٹیم بھارت سے بھی ہار گئی

  

کٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی وویمن کرکٹ ٹیم نے اپنی روایت برقراررکھی اور ساتویں پوزیشن کا میچ بھارت نے اپنے نام کرلیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت میں جاری آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میچ کی ساتویں پوزیشن کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا اور بھارت کو جیت کے لیے 193رنز کا ہدف دیاجو بھارتی خواتین کھلاڑیوں نے تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارت کی طرف سے متھالی راج نے 103رنز بنائے ۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم مسلسل چارشکستوں کے بعدایونٹ کی آخری آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے ۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم گروپ میچ میں جنوبی افریقہ ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے شکست کھاچکی ہے۔

مزید : کھیل