اڑھائی مرلے کے گھر کا لاکھ روپے بجلی کا بل دیکھ کر گوجرانوالہ کا شہری بے ہوش

اڑھائی مرلے کے گھر کا لاکھ روپے بجلی کا بل دیکھ کر گوجرانوالہ کا شہری بے ہوش
اڑھائی مرلے کے گھر کا لاکھ روپے بجلی کا بل دیکھ کر گوجرانوالہ کا شہری بے ہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی آباد ی کارہائشی بجلی کا لاکھ روپے سے زائد کا بل دیکھ کر بے ہوش ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ نجی چینل کے مطابق کچی آبادی محلہ فاروقاں کے اڑھائی مرلے کے گھر میں رہنے والے ناصر محمود کو ایک ماہ کا بل واپڈ احکام کی طرف سے ایک لاکھ ایک ہزار دوسو روپے بھیج دیاگیاجس پر اُس نے اپنا کام چھوڑ کر واپڈا دفاتر کے چکر لگائے لیکن کہیں سے شنوائی نہ ہوسکی ۔ ناصر محمود کی حالت غیر ہونے پر اُسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق مریض ڈپریشن کا شکار ہے ۔

مزید :

گوجرانوالہ -