آسٹریلیا میں گرمی کے باعث لگنے والی آگ نے تسمانیہ کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

آسٹریلیا میں گرمی کے باعث لگنے والی آگ نے تسمانیہ کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں ...
آسٹریلیا میں گرمی کے باعث لگنے والی آگ نے تسمانیہ کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں گرمی کے باعث لگنے والی آگ نے تسمانیہ کے جنگلات کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ تسمانیہ کے محکمہ حادثات کے کنٹرولر کا کہنا ہے کہ مغربی اور جنوبی حدود میں لگی آگ تک پہنچنا بھی ناممکن ہو گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مولس ورتھ کے علاقے کے رہائشی محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔ آگ سے 300 ایکرسے زائد رقبہ متاثر ہوا ہے۔ تسمانیہ کے نیشنل پارک اور وائلڈ لائف سروس کے علاقے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔