ووٹوں کی تصدیق سے متعلق الیکشن کمشنرسندھ کو تیرہ فروری تک بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا:سپریم کورٹ

ووٹوں کی تصدیق سے متعلق الیکشن کمشنرسندھ کو تیرہ فروری تک بیان حلفی جمع ...
 ووٹوں کی تصدیق سے متعلق الیکشن کمشنرسندھ کو تیرہ فروری تک بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا:سپریم کورٹ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی انتخابی فہرستوں سے متعلق مقدمے کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے کی جس میں سپریم کورٹ نے کراچی میں ووٹوں کی تصدیق سے متعلق الیکشن کمشنرسندھ کو تیرہ فروری تک بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔چیف جسٹس کا کہا ہے کہ لوگوں کی شکایات بڑھ رہی ہے لیکن پیش رفت نہیں ہو رہی، الیکشن کمیشن عدالت کو اس بارے میں مطمئن کرے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کراچی گھر گھر جا کر ووٹر کی تصدیق کا عمل نہیں ہو رہا، عدالتی فیصلے کو دو ماہ گزرچکے ہیں لیکن فوج کو ابھی تک اس عمل میں شامل نہیں کیا جا سکا۔

مزید : اسلام آباد