سپیشل بچوں کی ٹیم کا کوریا سے وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

سپیشل بچوں کی ٹیم کا کوریا سے وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال
 سپیشل بچوں کی ٹیم کا کوریا سے وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیشل ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کے بعد سپیشل بچوں کی ٹیم کا کوریا سے وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ سپیشل اولمپکس میں پاکستانی سپشل کھلاڑیوں نے آٹھ میڈلز جیتے ہیں۔جنوبی کوریا میں ہونے والے اسپیشل ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کے لیے چار کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان ٹیم نے حصہ لیا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک گولڈ میڈل آٹھ سو میٹر اور چار میڈلز ریلے ریس میں حاصل کیے ہیں۔ جبکہ سو میٹر ریس میں چاندی کا اور دو سو میٹر ریس میں دو کانسی کے میڈلز جیتے ہیں۔ پاکستانی دستے کے سربراہ عارف شفیع کا کہناتھا کہ اسپیشل اولمپکس میں پاکستان نے پہلی بارشرکت کی اور اس کے کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس پر ہر کوئی حیران تھا۔

مزید :

لاہور -