ایران پہلے سے ہی جوہری ملک ہے:محمود احمدی نڑاد

ایران پہلے سے ہی جوہری ملک ہے:محمود احمدی نڑاد
 ایران پہلے سے ہی جوہری ملک ہے:محمود احمدی نڑاد

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر محمود احمدی نڑاد نے اپنے ملک کو باضابطہ طور پر جوہری طاقت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس کیساتھ تمام ممالک اسی تناظر میں سلوک کریں۔ دورہ مصر کے دوران ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایران کے جوہری طاقت ہونے میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔ ایک ایسا ملک جو پہلے سے انڈسٹریل اور جوہری طاقت ہو جو انسانی مشن خلاءمیں بھیجنے کی تیاریوں میں مصروف ہو اس کیساتھ اسی طرح کا سلوک کرنا لازمی ہے جیسے تمام جوہری ممالک کیساتھ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا رویہ ہمیشہ جارحانہ رہا تاہم ایران نے اپنی تمام تر توجہ صرف دفاع تک مرکز رکھی ہوئی ہے اور جوہری طاقت ہونے کے باوجود اپنی صلاحیتوں کو اسرائیل کیخلاف استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید : بین الاقوامی