چین نے پاکستان کے بجائے بھارت سے کاٹن یارن منگوانا شروع کردیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستان کے بجائے بھارت سے کاٹن یارن منگوانا شروع کردیا ہے۔ توانائی بحران کے باعث پاکستان سے یارن کی برآمدات میں کمی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں بجلی اور گیس کے بحران کے باعث پاکستانی صنعت کار چین کی جانب سے دیئے گئے کاٹن یارن کے آرڈرز پورے نہیں کرپائے ہیں جبکہ کچھ آرڈرز تاخیر سے پورے ہوئے ہیں۔ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق گزشتہ سال کے آخری چھ ماہ میں چین نے جتنا یارن درآمد کیا تھا اس میں سے 44 فی صد پاکستان سے منگوایا گیا تھالیکن اب پاکستان کے مقابلے میں چینی تاجر بھارت کو آرڈر دے رہے ہیں۔ بھارت کی کاٹن یارن برآمدات اس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔