کراچی میں مختلف جماعتوں کا ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہرتال کی حمایت کا اعلان

کراچی میں مختلف جماعتوں کا ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہرتال کی حمایت کا اعلان
کراچی میں مختلف جماعتوں کا ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہرتال کی حمایت کا اعلان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان اور شیعہ علما کونسل سمیت اہلسنت ولجماعت نے کراچی میں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کےخلاف جے یو آئی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ ادھر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے جمعے کو گاڑیاں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کراچی تاجر اتحاد نے جے یو آئی کے وفد سے ملاقات کے بعد کل شہر میں کاروباری و تجارتی مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام الیکٹرونک مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ کل سکولز کھلے رکھنے یا بند کرنے پر ابہام برقرار ہے۔ ایک ایجوکیشن تنظیم نے ہڑتال کی حمایت جبکہ دو ابھی تک غیر جانبدار ہیں۔

مزید : کراچی