پی پی پی ہمیشہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے:راجا پرویز اشرف

پی پی پی ہمیشہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے:راجا پرویز اشرف
پی پی پی ہمیشہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے:راجا پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجر خان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان ایک ہنر، ایک نگر“ پروگرام کے تحت موہری راجگان،کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی ہمیشہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے۔ بلند ،بانگ دعوے اور جھوٹ کی سیاست کرنے والے اب کبھی اقتدار میں نہیں آ سکیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بصیرت کی روشنی میں خواتین کی تعلیم و ترقی، انہیں با اختیار بنانے اور معاشرے میں انہیں باوقار مقام دلانے کے لئے قانون سازی سمیت کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، خواتین کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی دعوﺅں کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی -