پاگل پن کی انتہاء ،ویلن جیسا نظر آ نے کے لئےنوجوان کا حیران کن ا قدام

پاگل پن کی انتہاء ،ویلن جیسا نظر آ نے کے لئےنوجوان کا حیران کن ا قدام
پاگل پن کی انتہاء ،ویلن جیسا نظر آ نے کے لئےنوجوان کا حیران کن ا قدام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراکس (نیوز ڈیسک) انسانی شکل و صورت قدرت کی حسین ترین تخلیقات میں سے ایک ہے لیکن بعض بدقسمت اس نعمت کی قدر نہیں کر پاتے اور اپنے ہاتھوں سے اس حسین نعمت کو بربادکرلیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:دادا کی چھ سالہ پوتی سے گری ہوئی حرکت،غیروں نے آکر بچا لیا

وینز ویلا سے تعلق رکھنے والا ڈیمن بھی ایک ایسا ہی بدقسمت شخص ہے کہ جس نے ایک مشہور مزاحیہ ہیرو ریڈ سکل بننے کی کوشش میں اپنی شکل میں اس قدر بگاڑ پیدا کرلیا ہے کہ بظاہر یہ انسانی شکل لگتی ہی نہیں ہے۔ ڈیمن نے ایک پلاسٹک سرجن کی خدمات حاصل کرکے اور ہزاروں ڈالر خرچ کرکے پہلے اپنے ماتھے پر ابھار بنوائے، اپنی کمپٹیوں میں گڑھے بنوائے اور پھر بالآخر اپنی ناک کو سامنے سے کاٹ لیا تاکہ وہ ریڈسکل جیسا نظر آئے۔

 ریڈسکل کا کردار 1947ءمیںپہلی دفعہ امریکی کارٹون فلموں کے مشہور کردار کیپٹن امریکا کے مقابلے میں سامنے آیا اور اسے فلمی دنیا کے بدشکل ترین کرداروں میں شمار کیا جاتا ہے ڈیمن کا کہنا ہے کہ ناک کٹوانا تو ابھی آغاز ہے وہ آنے والے دنوں میں اپنی شکل میں مزید تبدیلیاں کروائے گا۔ اس کے پلاسٹک سرجن کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ مہینوں میں اس کے گالوں کی ہڈیوں، ٹھوڑی اور چہرے کے دوسرے حصوں کی سرجری کی جائے گی جس کے بعد اس کے چہرے کو مصنوعی طریقے سے سرخ رنگت دے دی جائے گی تاکہ وہ مکمل طور پر ریڈ سکل نظر آئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس