دنیا کا وہ ملک جس کے تین دارلحکومت ہیں

دنیا کا وہ ملک جس کے تین دارلحکومت ہیں
دنیا کا وہ ملک جس کے تین دارلحکومت ہیں

  

کیپ ٹاﺅن (نیوز ڈیسک) دنیا کے ہر ملک کا ایک دارالحکومت ہوتا ہے لیکن جنوبی افریقہ وہ ملک ہے کہ جس کے تین دارالحکومت ہیں۔جب متحدہ جنوبی افریقہ کی بنیاد رکھی گئی تو مختلف اکائیوں کے عوام کے درمیان یہ بحث چھڑ گئی کہ دارالخلافہ کس علاقے میں بنایا جائے اور اس وقت کے راہنماﺅں نے یہ فیصلہ کیا کہ تین علاقوں کے مرکزی شہروں کو دارالخلافہ کا درجہ دیا جائے گا اور یوں اس ریاست کے تین دارالحکومت بن گئے۔

مزید پڑھیں:مردوں اور خواتین میں کیا چیزیں مشترک ہیں ؟ سائنس نے نیا دعویٰ کر دیا 

 آج پریٹوریا، کیپ ٹاﺅن اور بلوم فونٹین جنوبی افریقہ کے تین دارالحکومت ہیں جو دراصل نظام حکومت کے تین مختلف حصوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پریٹوریا اس ملک کا انتظامی مرکز ہے۔ صدر اور اس کی انتظامیہ کا مرکز یہی شہر ہے۔ کیپ ٹاﺅن مقننہ کا مرکز ہے اور یہیں پر اس ملک کی پارلیمنٹ واقع ہے جس کے دو حصے ہیں یعنی نیشنل اسمبلی اور نیشنل کاﺅنسل آف پرووینسز ہے۔ یہ جوہانسبرگ کے بعد اس ملک کا دوسرا بڑ اشہر ہے۔ اسی طرح بلوم فونٹین اس ملک کا عدالتی مرکز ہے اور یہیں پر سپریم کورٹ واقع ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس