بھوت کو سونگھ کر پہنچاننے والی برطانوی لڑکی مستقبل کی باتیں بتانے لگی

بھوت کو سونگھ کر پہنچاننے والی برطانوی لڑکی مستقبل کی باتیں بتانے لگی
بھوت کو سونگھ کر پہنچاننے والی برطانوی لڑکی مستقبل کی باتیں بتانے لگی

  

لندن (نیوز ڈیسک) بھوت ایک ایسی مخلوق ہیں کہ جو عام طور پر لوگوں کو تنگ کرتے ہیں لیکن ایک برطانوی دوشیزہ کہتی ہیں کہ ان کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ بھوت انہیں تنگ کرنے کی بجائے خطرات سے آگاہ کردیتے ہیں اور جب بھی کوئی حادثہ پیش آنے والا ہو تو ان کے پیچھے پیچھے چلنے والے بھوت سے مچھلی کی بو آنے لگتی ہے۔

مزید پڑھیں:ایک ہزار سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ستائیس سالہ لارا ڈکسن کا تعلق انگلینڈ کے علاقہ کینٹ سے ہے اور وہ کہتی ہیں کہ وہ بچپن سے ہی بھوتوں کی موجودگی کو محسوس کرتی رہیں ہیں۔ انہیں سب سے پہلے اپنی اس منفرد خوبی کا علم ہوا جب انہیں مچھلی کی بو محسوس ہوئی اور پھر کچھ ہی وقت کے بعد اُن کی ماں نے بتایا کہ ان کی ایک قریبی عزیز کو فالج ہوگیا ہے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جب بھی کوئی برا واقعہ یا حادثہ پیش آنے کو ہوتا ہے تو انہیں اپنے پیچھے ایک بھوت چلتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور اس میں سے مچھلی جیسی بو آنا شروع ہوجاتی ہے۔

 لارا اپنی اس غیر معمولی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے اب بھوتوں کا سراغ لگانے والی جاسوس بن چکی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے مقامی چرچ میں رہنے والے ایک پادری کے بھوت کی تصویر بھی بنائی ہے۔ وہ اب بھوتوں کو محسوس کرنے اور خطرات کو بھانپنے کی صلاحیت کو اپنے ارد گرد کے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے بھی استعمال کرتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس