محبوبہ کو شادی کی پیشکش پر لاکھوں ڈالر اڑا دئیے لیکن جواب۔۔۔

محبوبہ کو شادی کی پیشکش پر لاکھوں ڈالر اڑا دئیے لیکن جواب۔۔۔
محبوبہ کو شادی کی پیشکش پر لاکھوں ڈالر اڑا دئیے لیکن جواب۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سڈنی (نیوز ڈیسک) محبت کے اظہار کے لئے آسمان سے تارے توڑ کر لانے کے دعوے تو قصے کہانیوں اور فلموں میں بہت ملتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں ایک شخص نے محبوبہ کو شادی کی دعوت دینے کے لئے واقعی آسمان پر دل بنادیا اور ساتھ لکھا ”میری مجھ سے شادی کر لو“ لیکن جواب سن کر ان کی مایوسی کی انتہا نہ رہی۔

مزید پڑھیں:چینی شہری بیگم سے معافی مانگتے ہوئے ، غلطی جان کر آپ ہنس پڑیں گے

 میلبورن شہر کے مقامی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز شہر کے نیلے آسمان پر اچانک ایک دل نمودار ہوگیا اور اس کے ساتھ ہی ایک جملے میں کسی خاتون سے شادی کی گزارش بھی کی گئی تھی۔ اس منفرد منظر کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد نے مقامی میڈیا سے رابطہ کیا اور اس راز کو جاننا چاہا تو انہیں بتایا گیا کہ کسی منچلے نے SKY Projection کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے آسمان پر اپنی محبوبہ کے لئے شادی کا پیغام لکھوایا ہے۔ اسی دوران شہر کے ریڈیو سٹیشن CAW نے انکشاف کیا کہ یہ کام مائیکل نامی ایک صاحب کا ہے جو اپنی محبوبہ کو انتہائی منفرد انداز میں شادی کی پیشکش کرنا چاہ رہے تھے۔

 بعد کی کہانی کا انکشاف اگلے دن ہوا جب مائیکل نے میڈیا کو بتایا کہ میری کے ساتھ ان کا معاشقہ تقریباً 8 سال سے چل رہا تھا لیکن نو ماہ قبل ان میں علیحدگی ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری کو منانے کے لئے بہت کوششیں کیں اور کسی حد تک صورتحال بہتر ہوگئی تھی اور پھر انہوں نے سوچا کہ محبوبہ کا دل جیتنے کے لئے وہ انتہائی منفرد اور مہنگے انداز میں انہیں شادی کی پیشکش کریں گے تاکہ وہ انکار نہ کرپائیں اور یہی سوچ کر انہوں نے 4 ہزار ڈالر (چار لاکھ روپے) خرچ کرکے آسمان میں پیغام محبت لکھوایا۔ جب یہ پیغام ملبورن شہر کے آسمان پر نمودار ہوا تو میری بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھر سے باہر تھیں اور جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ مائیکل کی کارستانی ہے تو انہوں نے فوری طور پر انکار کا پیغام بھجوادیا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ آسمان پر پیغام محبت دیکھ کر وہ بالکل متاثر نہیں ہوئیں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب وہ کسی اور سے محبت کرتی ہیں اور مائیکل کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ انہیں بھول ہی جائیں۔ دوسری جانب مائیکل کا کہنا ہے کہ ان کا پیسہ تو بہت خرچ ہوگیا اور انکار بھی ہوگیا لیکن وہ مطمئن ہیں کہ انہوں نے اپنی طرف سے بھرپور کوشش تو کی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس