زمبابوے نے شرمندگی کی تصویر ہٹانے کا حکم دے دیا،انٹرنیٹ صارفین نے بھی بھرپور جواب دے دیا

زمبابوے نے شرمندگی کی تصویر ہٹانے کا حکم دے دیا،انٹرنیٹ صارفین نے بھی بھرپور ...
زمبابوے نے شرمندگی کی تصویر ہٹانے کا حکم دے دیا،انٹرنیٹ صارفین نے بھی بھرپور جواب دے دیا

  

ہرارے (نیوز ڈیسک) 54 افریقی ملکوں کی تنظیم افریقن یونین کے نومنتخب چیئرمین رابرٹ موگابے اپنے وطن زمبابوے واپس پہنچنے پر اپنے استقبال کے لئے آنے والے ہجوم سے خطاب کے بعد سٹیج کی سیڑھیاں اترتے ہوئے لڑکھڑا کر زمین پر آرہے۔ اطلاعات کے مطابق زمبابوے کی وزارت اطلاعات نے موگابے کے گرنے کی تصاویر کو مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر رکوانے کی کوشش کی لیکن اس کے جواب میں انٹرنیٹ صارفین نے موگابے کی انتہائی دلچسپ اور مزاحیہ تصاویر بہت بڑی تعداد میں بنا کر پھیلانا شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:دنیا کا وہ سکول جہاں دلہنوں کو شادی سے قبل ماہر بنایا جاتا ہے

 لوگوں نے موگابے کے گرنے کی تصویر کے ساتھ مختلف قسم کے پس منظر کو شامل کرکے انتہائی دلچسپ قسم کی تصاویر بنادی ہیں۔ وہ کہیں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ دوڑ میں شامل ہوکر گرتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کہیں ان کے پیچھے پولیس لگی ہوئی ہے اور وہ بھاگ رہے ہیں۔ رابرٹ موگابے کی درج ذیل تصاویر انٹرنیٹ صارفین کی حس مزاح کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس