ابھیشک بچن نے سالگرہ کا دن عکسبندی میں گزارا

ابھیشک بچن نے سالگرہ کا دن عکسبندی میں گزارا
ابھیشک بچن نے سالگرہ کا دن عکسبندی میں گزارا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن اپنی39 ویں سالگرہ کے دن نئی فلم کی عکسبندی کروا کر وقت گزارا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے اپنی تازہ گفتگو میں بتایا کہ وہ اپنی39 ویں سالگرہ کے دن بھی فلم کی عکسبندی میں مشغول تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی متعدد سالگرہ کے دن پر اس سے قبل عکسبندی کروا چکے ہیں کیونکہ ان کا کام ہی ان کا جنون ہے ،سالگرہ کے دن پر انہیں مصروف رہنا پسند ہے اور فلم ملنا ہی ان کیلئے تحفہ سے کم نہیں ۔اداکار کی فلم’’شمیتا بھ‘‘ریلیز ہوچکی ہے جس پر مداحوں کا اچھا رد عمل آیا ہے۔ اداکار کی سال2014ء کے اختتام پر ریلیز ہونے والی فلم’’ہیپی نیو ائیر‘‘نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ ان کی رواں سال فلمی مصروفیات زیادہ ہیں۔ان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں ’’بسکٹ‘‘ہیرا پھیری- تھری‘‘’’ٹائم مشین‘‘یا’’ہاؤس فل- 3 ‘‘اور ’’دوستانہ ٹو‘‘شامل ہیں جو جلد ہی مکمل کرلی جائیں گی۔

مزید : کلچر