فیض میاندادخان کو موسیقار ساحرعلی بگانے سائن کرلیا

فیض میاندادخان کو موسیقار ساحرعلی بگانے سائن کرلیا

 لاہور(فلم رپورٹر) معروف قوال و گلوکار فیض میاندادخان کو موسیقار ساحر علی بگانے سائن کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ساحر علی بگانے فیض میاندادخان کو اپنی نئی آنیوالی فلم کے لیئے سائن کیا ہے۔ساحر علی بگاکا کہنا ہے کہ انہوں نے فیض میاندادخان کو ایک محفل سماع میں سنا اور ان کی بہترین پرفارمنس پر انہیں اپنی فلم کے لیئے گانے کی آفر کردی ۔فیض میاندادخان کے پرموٹر قیصر ندیم گڈونے ساحر علی بگا سے فیض میاندادخان کی طرف سے تحریری معاہدہ کرلیا ہے ۔جس کے تحت وہ ساحر علی بگاکے لیئے فلموں کے گیت ریکارڈ کروائیں گے یاد رہے کہ فیض میاندادخان معروف قوال شیرمیاندادخان اور استاد بدر میاندادخان کے چھوٹے بھائی ہیں اور فن قوالی میں اپنا نام بنا چکے ہیں۔

مزید : کلچر