زراعتی پروگرام ’’ ہریالی‘‘ مقبولیت حاصل کر رہا ہے، بشارت احمد خان

زراعتی پروگرام ’’ ہریالی‘‘ مقبولیت حاصل کر رہا ہے، بشارت احمد خان

لاہور ( فلم رپورٹر) پی ٹی وی لاہورسنٹر سے جاری زراعتی پروگرام ’’ ہریالی‘‘ ناظرین میں بھر پور مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ پی ٹی وی کے ایگزیکٹو پروگرام منیجر بشارت احمد خان نے کہا کہ اس پروگرام میں محکمہ زراعت کے ماہرین فصلوں کے حوالے سے مفید مشورے دیتے ہیں جنہیں دور دراز دیہاتوں میں ہمارے کسانوں کی کثیر تعداد دیکھ کر معلومات سے استفادہ کرتی ہے۔ پروگرام کے دو پروڈیوسرز محمد نعیم خان اور وقار بٹ جبکہ کمپیئر نسیم سندھو ہیں۔

مزید : کلچر