گلوکار علی حیدر کو ہالی ووڈ سے اداکاری کی پیشکش

گلوکار علی حیدر کو ہالی ووڈ سے اداکاری کی پیشکش

 لاہور(آئی این پی) پاکستان کے معروف گلوکارعلی حیدر کو ایک مرتبہ پھر سے ایکٹنگ کے میدان میں کامیاب اننگز کھیلنے کے لیے آفرز کا سلسلہ تیز ہو گیا۔ انھیں حال ہی میں ایک معروف فلمساز ادارے کی جانب سے ہالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فلم میں علی حیدر، ہالی ووڈ اسٹارانیتا کے ساتھ اہم کردار میں دکھائی دینگے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پاکستان اور دیگر ممالک کے فنکار بھی شامل ہوں گے۔

مزید : کلچر